اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام نئے آنے والے طلبہ کے لیے ویلکم پارٹیز جاری

لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے نئے آنے والے طلبہ کے لیے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد میں رات دن کوشاں ہے اس سلسلے کے پہلامرحلہ میں نئے آنے والے طلبہ کے لیے راہنمائے داخلہ کیمپ لگائے گئے جبکہ دوسرامرحلہ میں ہر ڈیپارٹمنٹ کی سطحہ پر ان کی کلاس میں جا کر ویلکم کیااور تحائف دئیے جواللہ کے فضل وکرم سے پورا ہو چکا۔

اب تیسرا مرحلہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے جس میں طلبہ کو ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کی سطحہ پر ویلکم پارٹیز دی جاتی ہیں اور طلبہ کی مستقبل کی راہنمائی کو مد نظر رکھتے ہوے ان پارٹیوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے اسی سلسلے میں اولڈکیمپس خالد بن ولید ہال کی ویلکم پارٹی میں SHOانارکلی نے جمعیت کی مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہوے کہا اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ و طالبات کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم ہے۔

شاعر سید سیلمان گیلانی اور سعید بٹ نے کہا کہ جمعیت کی مثبت سرگرمیاں معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں بعدازاںانہوں نے اپنے مخصوص انداز سے طلبہ کو اپنے ادبی فن سے محضوض کیا ۔مزید براں ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ آج پنجاب یونیورسٹی میں مشرقی پاکستان اورسانحہ پشاور میںشہید ہونے والوں کی یا د میں پُرامن واک کاانعقاد کر رہی ہے جو اسلامک سنٹر سے شروع ہو کرفیصل آڈیٹوریم پر اختتام پذیر ہو گی جس میں طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

Welcome Party

Welcome Party

Welcome Party

Welcome Party

Welcome Party

Welcome Party