اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم کے لئے جی ڈی پی کا پانچ فیصد مختص کرنے کے لئے مہم زور و شور سے جاری

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیم کے لئے جی ڈی پی کا کم ازکم پانچ فیصد مختص کیا جائے حکمران جماعت نے اپنے انتخابی منشور میں تعلیم کو ترجیح اول میں رکھا مگر تاحال تعلیم کے بارے میں مئوثر اقدامات نہیں کئے گئے۔

تعلیم کو ہر دور میں سیاست اور سفارشی کلچر کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمعیت کے زیر اہتمام چلنے والی مہم ” تعلیم کو پانچ دو” کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی مہم زور شور سے جاری ہے، جمعیت کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمنارز بھی صوبائی سطح پر ہو رہے ہیں۔

جب کہ صحافیوں، سیاست دانوں ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کر کے انہیں اس مہم کا حصہ بنایا جا رہا ہے ، زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میںاڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں خواندگی کا تناسب تشویشناک حد تک کم ہے۔بد قسمتی سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے۔

جہاں خواندگی کا تناسب تشویشناک حد تک کم ہے اور لازمی پرائمری تعلیم بدستور خواب بنی ہوئی ہے۔جب تک تعلیم پر خرچ نہیں کیا جائے گا تب تک شرح خواندگی بہتر کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ، انہوں نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعیت کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ حکومت کو تعلیمی بجٹ میں اضافے پر مجبور کیا جا سکے ہک۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016