اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 69 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 69واں یوم تاسیس منا رہی ہے، 23 دسمبر 1947ء کو لاہور میں 25 طلبہ نے جمعیت کی بنیاد رکھی۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے ملکی سیاست، صحافت، ادب اور ہر شعبہ میں قوم کو اہم افراد دئیے۔طلبہ یونین کے دور میںجمعیت تعلیمی اداروں کی ناقابل تسخیر قوت رہی ہے۔ جمعیت کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام قومی اخبارات کی جانب سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا گیاہے۔

جمعیت ہر دور میں چلنے والی تحریکوں کی روح رو اں رہی اور تمام قومی تحریکوں کی کامیابی کا سہرا جمعیت کے سر رہا ہے۔ آج جمعیت کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ لاہور میں ہوگی۔ جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، منور حسن سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔