اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام یکساں نظام، یکساں نصاب کے لئے ریفرنڈم آج ہوگا

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ”یکساں نظام، یکساں نصاب اور ایک زباں” کے لئے ریفرنڈم آج ہوگا۔ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کالجز اور تعلیمی اداروں کے علاوہ اہم چوکوںاور شاہرائوں پہ بھی ریفرنڈم کے لئے کیمپس لگائے جائیں گے۔ریفرنڈم صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل کل شروع کیا جائے گے۔

ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان بھی رواں ہفتے میں ہی کیا جائے گا۔ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ ریفرنڈم میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات اور عام افراد کا بھرپور استقبال بھی کی جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔

تاکہ معاشرے میں جاری باہمی چپقلش اور عدم توازن کو کم کیا جائے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین حکومت کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا پابند بناتا ہے۔ دریں اثناء اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران اور کارکنان نے معاشرے کے اہم افراد سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور ان سے آن لائن ووٹنگ بھی کرائی۔