اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نے چارسدہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام شہدائے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جبکہ بعد ازاں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلبہ و طالبات کی بھاری تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر گہرے دکھ اورر نج کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ بچے قوم کا سرمایاہوا کرتے ہیں ان پر بزدلانہ حملے کا مطلب پاکستان کی آنے والی نسل کو تباہ کرنا ہے۔ طلبہ میں خوف ہراس کی فضاء پیدا کرکے انہیں تعلیم سے دور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مگر دشمن کو یہ علم نہیں کہ پاکستان کے نوجوان پرامید اور نڈر ہیں ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے سانحہ باچاخان کو پوری قوم کے طلبہ پرحملہ قرار دیاانہوں نے طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوے کہا کی ہم ان بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہم پاکستانی قوم ہیں ہم ملکر ہر مشکل وقت کا سامنا کرنا جانتے ہیں۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Funeral Prayer

Funeral Prayer

Funeral Prayer

Funeral Prayer

Funeral Prayer

Funeral Prayer

Funeral Prayer

Funeral Prayer