ملت اسلامیہ میں بیداری کا سبب شہداء کے پاکیزہ لہو کا صدقہ ہے جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھلا دیتی ہیں

MWM

MWM

ملت اسلامیہ میں بیداری کا سبب شہداء کے پاکیزہ لہو کا صدقہ ہے جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھلا دیتی ہیں
لاہور(خصوصی رپورٹ)ملت اسلامیہ میں بیداری کا سبب شہداء کے پاکیزہ لہو کا صدقہ ہے جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھلا دیتی ہیں تاریخ میں اُن کا نام و نشان باقی نہیں رہتا ہم شہداء کے وارثین ہیں تاریخ گواہ ہے کہ اس غیور ملت نے ظالم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں شب شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے وطن عزیز میں ظالمانہ نظام کے خاتمے کا عہد کیا ہوا ہے اور انشااللہ اپنے لہو کے آخری قطرے تک ظلم ناانصافی اور غریب کش بادشاہانہ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے قیام پاکستان کے بعد پہلی دفعہ اس ملک کے حقیقی وارثان کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے سبزہلالی پرچم تلے ایک ہیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزندان آج ملک میں عوام کی حکمرانی اور استحصالی نظام کیخلاف پختہ عزم کیساتھ میدان میں موجود ہیں اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سیاسی فرعونوں معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروںکے چنگل سے آزاد ہوگا وطن عزیز امن کا گہوارہ اور مساوی حقوق سب کو میسر ہونگے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ماڈل ٹاوُن کے شہداء ہمارے شہداء ہیںہم ان کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں جانے نہیں دینگے ہم مظلوموںکو تنہا نہیں چھوڑیںگے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ سٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب میرکاروان طلاب امامیہ ملک قوم کی سربلندی اور طلباء کے حقوق کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لئے کردار ادا کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مصطفی مہدی کے والد علامہ حافظ کفایت حسین مرحوم کے بیٹے آغا حسن مہدی انتقال کر گئے

لاہور(خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مصطفی مہدی کے والد علامہ حافظ کفایت حسین مرحوم کے بیٹے آغا حسن مہدی انتقال کر گئے ان کی نمازجنازہ 29 ستمبر 4 بجے نسبت روڈ پر ادا کی جائے گی جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی سمیت دیگر قائدیں شریک ہونگے۔

میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین ۔www.mwmpak.org
03004513206,03334373470