جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی شوری کا اعلان کر دیا

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی شوریٰ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

شوریٰ کے اراکین میں ریحانہ نسیم، مسرت جنید، زاہدہ جمیل، بشریٰ مقصود، عذرا سلیم، نصرت محمود، عرشی کامران، سحر، روبینہ نعیم، ناہید شہزاد، راحت الاسلام، مدیحہ عزیز، نگہت آرا، فرزانہ جاوید، نازین شکیل، عفیفہ چغتائی اور نورین نوید شامل ہیں۔

نومنتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے کہا کہ آپ کا فہم، بصیرت، عزم اور توکل آزمائش کے ترازو میں ڈال دیئے گئے ہیں، آپ افراد تحریک کا دماغ ہیں، جن کو لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ یہ ذمہ داری پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کڑے محاسبہ کا نام ہے۔

بعد ازاں اراکین سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا اور ان کے لئے استقامت کی دعا کی گئی۔