اسلامی دنیا میں جمہوری روایات کو مضبوط اور برداشت کو فروغ دنیا وقت کی ضرورت ہے، ساجد علی نقوی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا میں جمہوری روایات کو مضبوط اور برداشت کو فروغ دنیا وقت کی ضرورت ہے، موجودہ مصری حکومت کے فیصلے کو کسی نے خوش آئند قرار نہیں دیا، اسی عدم برداشت کے باعث مسلم دنیا میں کمزوریاں جنم لے رہی ہیں جن سے مسلم دشمن قوتیں مضبوط ہورہی ہیں اور فائدہ اٹھارہی ہیںان خیالات کا اظہار انہوںنے معزول مصری صدر محمد مرسی کو سنائی جانیوالی سزائے موت پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مصری حکومت کے اس اقدام کو کہیں بھی پذیرائی نہیں ملی نہ ہی اسے اچھا اقدام تصور کیا جاسکتاہے بلکہ یہ فیصلہ عدم برداشت اور مخالف سوچ رکھنے والوں کو دبانے کا عکاس ہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی بدقسمتی ہے کہ مخالفین یا مخالفانہ سوچ رکھنے والوں کوبرداشت تک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مسلم دنیا کی ساکھ اور حیثیت مجروح ہورہی ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر مسلم دشمن قوتیں نہ صرف فائدہ اٹھارہی ہیں بلکہ مضبوط ہورہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ اسلامی دنیا میں جمہوری روایات کو مضبوط ،اختلافی نکتہ نگاہ کو برداشت اور رواداری کو رواج دیا جائے اور جمہوری قدروں کو فروغ دے کر قانون حکمرانی قائم کی جائے تاکہ اسلامی دنیا میں پائیدار امن و استحکام آسکے۔