اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد معاشرے کی اصلاح ہے، مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصدانسانی معاشرے کی اصلاح کرنا ہے، علماء کرام پر معاشرے کی اصلاح کی بھاری ذمہداری عائد ہوتی ہے منبرو محراب اصلاح کا بڑا ذریعہ ہے، لوٹ مار، ڈاکا، اغوا اور قتل، وعدہ خلافی، خیانت اور بددیانتی، چغل خوری، بہتان اور غیبت، رشوت دیگر امراض معاشرے کو کھوکھلا کررہے ہیں ، نیو ائیر نائٹ اور ویلنٹائن ڈے جیسی دیگر رسومات کا اسلام سے تعلق نہیں بلکہ یہ مسلمانوں میں بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کا ذیلی ادارہ وفاق المساجد کے منعقدہ اجلاس میں علماء کرام و ائمہ مساجد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اسلام دنیا میں تمام انسان کوامن و امان کی زندگی بسر کرنے کاسلیقہ سیکھاتا ہے مسلمان کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کی امانت ہے ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح کی فکر کرے معاشرے میں پھیلنے والے امراض و مسائل کی اصلاح کیلئے کمربستہ ہوجائے، انہوں نے کہاکہ آج معاشرے میں طرح طرح کے معاشرتی امراض انجیکٹ کیے جارہے ہیں جن کا مقصد نسل نو کو اسلامی تعلیمات سے دور رکھنا ہے نیو ائیر نائٹ اور ویلنٹائن ڈے جیسی دیگر رسومات کا اسلام سے تعلق نہیں بلکہ یہ مسلمانوں میں بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد اصلاح انسانیت ہے اور یہ مقصد صرف اس وقت ہی حاصل ہوسکتاہے کہ جب اللہ تعالی کے حکم کے مطابق ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے زندگی گذاری جائے، اللہ تعال نے آپ کو نبوت سے سرفراز فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ یہ کام لگایا کہ معاشرے کو برائیوں سے پاک کریں اور اس طرح اصلاح کریں کہ وہ دنیا کا مثالی معاشرہ بن جائے او معاشرے کے افراد دنیا کی بہترین افراد بن جائیں،آپ صلی ٰللہ علیہ وسلم کی محنت اور اسلام پر عمل کے باعث خلفائے الراشدینؓ کے دور میں تاریخ گواہ ہے کہ اگر ایک زیور سے لدھی کوئی خاتون رات کی تاریخی میں تنہاہ بیابان و جنگل کا سفر کرتی تو اس کی حفاظت کرنے والے تو بہت ملتے تھے مگر اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کوئی نہیں کرسکتا تھا ۔مفتی محمد نعیم نے ائمہ مساجد پر ذور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ احباب میں معاشرے کی فلاح بہود کے حوالے سے درس وقرآن وحدیث اور خصوصی مجالس کا اہتمام کریں۔