جماعت اسلامی اسلام اور اقامتِ دین کی تحریک ہے، منعم ظفر خان

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

28 کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام اور اقامتِ دین کی تحریک ہے۔ اس کی بنیاد ایک نظریاتی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نیو کراچی کے تحت جامع مسجد الاخوان میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید مودودی نے لوگوں کو جماعت کی طرف بلایا۔ قلم کے ذریعے اسلام کے علم کو عام کیا اور بتایا کہ دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنی تحریر کو ایک تحریک بنا دیا اور اسلام کو ایک قابلِ عمل نظام کے طور پر پیش کیا۔

پوری دنیا میں آج جو اسلامی تحریکیں موجود ہیں اس میں مولانا مودودی کی فکر اور نظریا تی اساس موجود ہے۔ مولانا مودودی نے ہی فیصلہ کیا کہ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے اور انتخابات کے جمہوری اور آئینی طریقے کو اسلامی انقلاب کی جدوجہد کے لئے استعمال کریں گے۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے اسی اُ صول کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ بلدیا تی انتخابات میں جماعت اسلامی نے بھر پور اندازمیں حصہ لیا اور ہمارے کارکنان نے مشکلات کے باوجود بھرپور انداز میں اپنا پیغام لوگوں تک پہنچایا اور ثابت قدم رکھے۔ کرا چی مختلف زبانوں اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کا شہر ہے۔ جماعت اسلامی کو بلدیاتی الیکشن میں جتنی بھی نمائندگی ملی ہے اس کی بنیاد پر انشاء اللہ بہترین طریقے سے عوام کی خدمت کریں گے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون نیو کراچی محمد احمد قاری نے کہا کہ دعوت کے ذریعہ لوگوں کے دلوں کو تبدیل کر نا ہی نبیۖ کی سنت ہے رب کی زمین پر رب کا نظام ہی جماعت اسلامی کی بنیادی دعوت ہے۔ جو دین کی دعوت لوگوں تک پہنچاکر ان کی زندگیاں تبدیل کرنے کاکام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دعوت دین کے ذریعے معاشرے میں انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے تبدیلی عوامی تائید سے آئے گی کارکنان عوام سے رابطے کو مضبوط بنائیں اور عوام کوحوصلہ فراہم کریں اوردین کی دعوت کوایک ایک گھر اور فرد تک پہنچائیں اورلوگوں کواس بات کی طرف مائل کریںکہ اگر امن وسکون اورخوشحالی چاہئے تو جماعت اسلامی کا دست وبا زوبننا ہو گا۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320