دولت اسلامیہ نے عراقی شہر رمادی کی اہم سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا

ISIS Fighters

ISIS Fighters

رمادی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی شہر رمادی کی سرکاری عمارت میں داخلے سے پہلے داعش جنگجووں نے مرکزی دروازے پر خود کش حملے کئے جس سے سیکیورٹی کا نظام تباہ ہو گیا۔

داعش جنگجوؤں نے اندر گھستے ہی پچاس سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ عمارت کے احاطے میں رمادی کے مرکزی پولیس سٹیشن اور گورنر کا دفتر بھی موجود ہے۔

عمارت کو خالی کرانے کیلئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اس وقت شہر دھماکوں سے گونج رہا ہے۔

خوف کے مارے شہریوں نے رمادی سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ لوگ سامان اٹھائے سڑکوں پر بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔