مدرسہ جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میں صوفی حامد علی و علامہ محمد اقبال باروی کا سالانہ عرس مبارک

Layyah

Layyah

لیہ : مدرسہ جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میں صوفی حامد علی و علامہ محمد اقبال باروی کا سالانہ عرس مبارک و جلسہ دستار فضیلت پندرہ اپریل بروز ہفتہ دن گیارہ بجے تابارہ بجے شب منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں مفتی گل محمدسیالوی آف چکوال ،مفتی حسین علی گولڑوی ،علامہ منظوراحمدسیالوی آف میانوالی،سیّد حبیب اللہ شاہ آف کوٹ ادو، پروفیسراحمدرضااعظمی اوردیگرعلماء کرام خطاب کریں گے۔

صدارت صاحبزادہ محمدحسن باروی کریں گے،پیرسیّدسبط الحسنین شاہ گیلانی مہمان خصوصی ہوںگے۔تلاوت قرآن پاک قاری محمدوسیم اورقاری محمدانصرنورانی کریں گے،بلبل چمنستان رسالت محمدسمیع اللہ قریشی، شیخ سکندرحیات اورعبدالحمیدجلالی ہدیہ نعت پیش کریں گے،علامہ محمدحنیف اورمحمدوسیم شہزادباروی نقابت کے فرائض اداکریں گے۔یہ بات پرنسپل جامعہ ھذا علامہ شبیرالحسن الباروی ،ناظم اعلیٰ قاری ممتازاحمدباروی نے بتائی۔