اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر لڑکی سمیت دو افراد نے اسلام قبول کر لیا

Converted to Islam

Converted to Islam

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر لڑکی سمیت دو افراد نے اسلام قبول کر لیا، تفصیلات کے مطابق اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیح لڑکی اور لڑکے نے اسلام قبول کر لیا۔

جامعہ گلزار حبیب تعلیم القرآن و الحدیث کے پرنسپل میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا، اور ان کے اسلامی نام شرافت سے بدل کر محمد شرافت علی اور حنا سے کنیز فاطمہ رکھ دیا گیا۔

اس موقع پر سابقہ ناظم ملک خالد اقبال، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، میاں ظفر حسین، حاجی ظفر اقبال بھٹی، ملک محمد ندیم، قاری محمد عابد علی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور مقامی علما کرائم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔