اسلامی یونیورسٹی میں استاد کی گاڑی پر تیزاب پھینک دیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ کارروائی کرنے سے گریزاں

Acid Teacher Car

Acid Teacher Car

اسلام آباد (عتیق الرحمن سے) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں گذشتہ ہفتے ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کے استاذ ڈاکٹر ممتازکی گاڑی پر شرپسند طلبہ نے تیزاب پھینک دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے نوٹس میں واقعہ لایا گیا تو انہوں نے ابتداًاس واقعہ پرایکشن لینے میں احتراز و انکار کیا کہ یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اس پرہم کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔

میرا مئوقف یہ ہے کہ کیا میں بحثیت استاذ تدریس وریسرچ میں مصروف رہوں یا پھر یونیورسٹی میں آنے کے بعداپنی گاڑی کی حفاظت کرتارہوں۔اس واقعہ کو ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے کہاکہ یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ میں اس کا جائزہ لوں کہ کس نے گاڑی پر تیزاب پھینک دیا اور اس کے بعدفرضی طورپر مسئلہ کو دبانے کیلئے چیف سیکیورٹی آفتاب اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو اس واقعہ کا نوٹس لے یہ عجب اتفاق وامر ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی و خامی کے سبب پیش آیا اور اسی کی سربراہی میں ہی تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی۔

واضح رہے کہ استاذ کی گاڑی پر تیزاب پھینکنے والے طلبہ نے اپنے معزز استاذ کے خلاف احتجاج بھی کیا تاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کسی قسم کی سنجیدہ کارروائی نہ کرے ۔ڈاکٹر ممتاز صاحب کہتے ہیں کہ ان کو انصاف کی توقع نہیں ہے ۔میں مطالبہ کرتاہوں حکام بالا سے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کارروئی کی جائے اور مجھے میرے نقصان شدہ گاڑی کا ازالہ کیا جائے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ کوئی پہلی مرتبہ پیش نہیںآیاتووقتا فوقتا اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اساتذہ وطلبہ کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔گذشتہ ہفتے میں ہی اساتذہ پر عملی تشدد کے واقعات بھی پیش آئے اوراس کے ساتھ اساتذہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔جس کی تفصیل آئندہ پیش کیے جائیں گے۔افسوس کی بات ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس طرح کے واقعات پرکوئی کارروائی نہیں کرتے بلکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بہت سے اہلکار مجرموں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

رابطہ نمبربرائے مئوقف
حافظ عابد مسعود
03337517337
ڈاکٹر ممتاز
0333-5101074
آفتاب اقبال
0345-5266210