اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگرد حملہ، امریکا کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ امریکا حملے کی تحقیقات میں مدد کیلئے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست پرنس کریم آغا خان اور مرنے والوں کے لواحقین سےاظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا حملے کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔