آئی ایس او نے ہفتہ فکر اقبال منانے کا اعلان کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے لاہو رمیں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہفتہ فکر اقبال منائے گی۔

اس سلسلہ میں ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز میں فکر اقبال سیمینار منعقد ہوگا جس میں مقررین علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالیں گے ،شرکاء اجلاس نے بتایا کہ یوم اقبال کے روز ان کے مزار پر امامیہ اسکائوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔

یاور عباس کا کہنا تھاکہ علامہ محمد اقبال نے کہا امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے درس حریت ،کے فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کا خودی کا فلسفہ انسان کی شناخت سے جڑا ہوا ہے ایک انسان جب اپنی معرفت کو پالیتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہتا ہے۔

مرکزی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں بھی بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اقبال کے شاہین کی مانند جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی پروازجاری رکھنی ہوگی تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں محض یوم اقبال اور یوم قائد کی بجائے انکے نظریات اور افکار سے صحیح معنوں میں استفادہ حاصل کر سکیںکیونکہ علامہ اقبال کا پیغام حرکت و انقلاب کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتا ہے