آئی ایس او کا سالانہ کنونشن تنظیم کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا: ملک اعجاز حسین

ISO Meeting

ISO Meeting

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر ملک اعجاز نے سابقین تنظیم کے اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ 45واں کنونشن 2 ستمبر کو منعقد ہونے جارہا ہے ہمارے لئے خوش آئند موقع ہوگا۔

ملک اعجاز نے کہا ہم اس زمانہ کو دیکھتے ہیںجب ہمیں آئی ایس او جوائن کئے ہوئے چار سے پانچ برس ہوئے تھے اور پہلی بار تنظیم کے قیام کے بعد کنونشن کا انعقاد پنڈال میں ہوا تو کنونشن میں ایک ہزار کے لگ بھگ امامیہ کارکنان شریک ہوئے تھے لیکن اب الحمد اللہ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہوتے ہیں یہ عمل تنظیم کی توسیع کی واضح دلیل ہے۔

ملک اعجاز نے ایک سوال کے جواب میں کہاآئی ایس او اپنے مقصد و ہدف کے لحاظ سے پاکستان میں توسیع کے لحاظ سے کامیاب ہے علم و عمل کا یہ پرچم جو ہمارے سینئرز اور ہم نے بلند کیا تھا اب نئی نسل کے ہاتھ میں ہے اور امید واثق ہے کہ اس علم کو آگے پہنچاتے رہیں گے سابقہ مرکزی صدر نے کہا مجھے اس تنظیم میں 40سال ہوچکے ہیں ہمیشہ تنظیم کو رشد کی جانب جاتے دیکھا ہے تمام کارکنان ،سینئرز بزرگان سے گزارش کرتا ہوں کہ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور اس پرچم کو سینہ بہ سینہ آگہی کے ساتھ آگے بڑھیں۔