آئی ایس او کا سالانہ کنونشن کارکنان کے لئے نوید سحر ثابت ہوگا: عادل بنگش

ISO Annual Convention

ISO Annual Convention

لاہور : سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عادل بنگش نے لاہور میں تنظیم کے سالانہ کنونشن کے ایک جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ کنونشن 44 سالہ کنونشن کی ایک کڑی ہے امامیہ کارکنان کو یہ افتخار حاصل ہے کہ وہ نئے جوش و جزبہ کے ساتھ ہر سال نئے میرکاررواں کا انتخاب کرتے ہیں آئی ایس او میں یہ روش منفرد ہے مرکزی کنونشن اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک منفرد موقع ہوتا ہے جس میں نہ صرف میر کاررواں کا اتخاب عمل میں لایاجاتا ہے۔

بلکہ تربیتی نشستیں،سیمینارز،کانفرنسز میں دانشوروں اور اسکالرز کا خصوصی خطاب ہوتا ہے جس سے نئے آنے والے طلباء ایک جذبہ لے کر گھروں کو لوٹتے ہیں ۔عادل بنگش نے کہا مرکزی کنونشن ایسا سنگ میل ثابت ہوتا ہے کہ سال بھر نوجوان اس کنونشن کی بدولت متحرک رہتے ہیں ،امسال نوید سحر کنونشن عالمی تناظر میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جس طرح سے عالمی سطح پر تبدیلیاں رونماء ہورہی ہیں اسی مناسبت سے اسکا نام بھی رکھا گیا ہے ہمارا ماننا ہے کہ دنیا میں جو تبدیلی کی لہر رونما ہورہی ہے۔

وہ لوگ یا وہ گروہ شیطان کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ اک طرف متحد ہورہے ہیں اور دوسری جانب جو قوتیں جو امام وقت کی راہ ہموار کرنے لئے کوشا ں ہیںوہ بھی باہم متحد ہورہے ہیں ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سحر قریب ہے نیا میں ہونے والی تبدیلیا ں اس وقت کی نوید ہیں جب امام کا ظہور ہوگا اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے انہوں نے تمام طلبائ،و سابقین آئی ایس او کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔اجلاس میں سابقین آئی ایس او شامل تھے۔