آئی ایس او کا تین روزہ مرکزی کنونشن جمعہ سے لاہور میں ہوگا

Ahsan Naqvi

Ahsan Naqvi

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر احسن نقوی نے تنظیم کے مرکزی دفتر میں ایک صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ملک بھر میںہزاروں امامیہ طلباء تک دعوتی عمل مکمل ہوچکاہے۔

جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں دعوتی عمل سے سابقین و کارکنان کو مدعو کیا گیا ہے ۔چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے بتایا کہ ماضی کی طرح امسال بھی ہزاروں امامیہ طلباء نصب العین ،شہداء اورپاکستان میں اسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے عہد کی تجدید کے لئے شریک ہوں گے ۔ نوجوان امید ملت ،اسلامی تحریکوں میں نوجوانوں کا کردار پاکستان میں نوجوان کا کردار غلام عباس رئیسی ،علامہ راجہ ناصر عباس ،علامہ امین شہیدی ،علامہ احمد اقبال رضوی ،مولانا حسنین گردیزی اور ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر مذہبی وسیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔کنونشن کا آغاز 2ستمبر سے لاہورشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پہ ہوگا کنونشن کے آخری روز نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔