آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کا آغاز اسکائوٹ سلامی سے ہوگا: تصور کربلائی

Tasawar Karbalai

Tasawar Karbalai

لاہور (پ ر) امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی نے لاہور میں اسکائوٹ ہیڈ کوارٹر میں امامیہ اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ کنونشن کا آغاز 2 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

اس موقع پر اسکائوٹس شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر حاضری دیں گے اور سلامی پیش کریں گے تصور کربلائی نے کہا اسکائوٹ سلامی کی اس تقریب سے مرکزی صدر برادر علی مہدی اور علامہ شبیر بخاری خصوصی خطاب کریں گے مامیہ چیف اسکاٹ تصور کربلائی نے کہا آئی ایس او امامیہ اسکائوٹس میں نظم پیدا کرتی ہے نظم کے اس سلسلہ کی بدولت آئی ایس او ہر مشکل دور میں اس قوم اور ملت کا ساتھ دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ تین روزہ کنونشن کے انتظامی امور سمیت سیکورٹی کے فرائض بھی امامیہ اسکائوٹس انجام دیں گے جس کیلئے ملک بھر سے اسکائوٹس کے وفد جلد لاہور کی طرف روانہ ہوں گے اس موقع پر سابقہ امامیہ چیف اسکائوٹ برادر علی حیدر بھی موجود تھے۔