آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس جمعہ سے کراچی میں ہو گا

ISO Meeting

ISO Meeting

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر دفتر میں تنظیم کے مرکزی صدر کی سربرای میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایاکہ آئی ایس او پاکستان کا اعلی اختیاراتی ادارہ مجلس عاملہ کاسال احیائے اقدار اسلامی کا دوسرا اجلاس جمعہ سے کراچی میں ہوگا مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے بتایا کہ مرکزی صدر برادر سید سرفراز نقوی کی زیر صدارت مجلس عاملہ کا اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن کے صدور و ڈویژنل اراکین شریک ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی کنونشن ، ماہ رمضان کا تربیتی ایجنڈا ،سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

مجلس عاملہ کے تین روزہ اجلاس میں اراکین نظارت ،ڈویژنل اراکین سمیت مرکزی کابینہ بھی شریک ہوگی مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی اختیارتی ادارہ ہے جس کا اجلاس ہر سہہ ماہی پر مجلس عاملہ کے اراکین کے متفقہ فیصلہ پر پاکستان کے کسی بھی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے۔

کراچی میں ہونے والے تین روزہ اجلاس میں آئندہ اجلاس کی تاریخ و مقام کا بھی تعین کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر تنظیمی امور کو بھی زیر بحث بھی لایا گیا۔