آئی ایس او ممبران کی دس روزہ تربیتی و فکری ورکشاپ کا آغاز آج ہو گا

ISO Workshop

ISO Workshop

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم کے زیر اہتمام جولائی میں ہونے والے پروگرامات کے انتظامی و ایجنڈا کو زیر بحث لایا گیا۔

ادارہ تربیت کے سربراہ علامہ اسد نقوی نے شرکا ء کو بتایا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام دس روزہ میٹرک کے طلبا کی تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ کارکنان کی تربیتی و فکری دس روزہ ورکشاپ آج سے ہوگی۔

اسد نقوی کا کہنا تھا کہ امامیہ اسکائوٹس کا سالانہ پروگرام بھی جولائی کے آخری عشرہ میں ہوگا جو دس دن جاری رہے گاجس میں ملک بھر سے درجنوں امامیہ اسکائوٹس شریک ہونگے۔

اس موقع پر مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام 200سے زائد مقامات پر تربیتی و فکری ورکشاپسمنعقد ہوئی ورکشاپس کے انعقاد کامقصد طلبا کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔