آئی ایس او کے زیر اہتمام ناصران مہدی ورکشاپ کا آغاز کل سے ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر تربیتی ورکشاپس بعنوان ناصران مہدی ورکشاپس کا آغاز کل سے ہوگا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی نے ورکشاپس کی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہیڈ کوآرٹر کے قیام کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ورکشاپس کے انعقاد کے ساتھ ہی پہلا فیز کا آغاز کل سے ہوگا جبکہ بعد ازاں 5جون سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ورکشاپس کا آغاز ہوگا۔

جوجولائی کے آخری ہفتہ تک جاری رہے گا۔ احسن نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ورکشاپ کے انعقاد کیلئے علماء کرام و سینئر کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیںہیڈ کوآرٹر کے قائم کرنے کا مقصد پنجاب بھر میں جاری ورکشاپس کے انتظامی امور کی نگرانی ہے۔

ہیڈکوارٹر میں رہنمائی کیلئے سابقہ مرکزی نائب صدر فرحان زیدی ، زوہیر قمبری، رہنماء ا دارہ تربیت آغا اسد نقوی ورکشاپس کے امور کی نگرانی کے علاوہ تبلیغی ٹیمز کی تیاری اور ایجنڈا و نصاب کی فراہمی کے امور کی نگرانی کریں گے، جبکہ مرکزی ہیڈکوارٹر میں ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سلسلہ وار میٹنگز بھی منعقد کی جاری ہیں۔