آئی ایس او کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ گائیڈنس سیمینار جون میں ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی نے لاہور میں کارکنان کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس او کے ادارہ بولڈ کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ گائیڈنس سیمینار5جون کو منعقدہوگا جس میں لاہور و مضافات سے درجنوں طلبہ شریک ہونگے ۔علی کاظمی کا کہنا تھا کہ سیمینار میں ایم کیٹ انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے طلبا کوبریفنگ دی جائے گی ۔

جس کیلئے معروف ماہرین تعلیم طلبا کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری اور پیپر حل کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔علی کا ظمی نے مزید کہا کہ آئی ایس او سال بھر طلبا کی تعلیمی میدان معاونت میں ترجیحی بنیادوں پر کا م کرتی ہے اور ملک بھر میں زیر تعلیم طلبا کی تعلیمی اخراجات و تعلیمی میدان رہنمائی کیلئے اسکالرشب فراہم کے ساتھ ساتھ کیرئیر گائیڈنس سیمینارز بھی منعقد کرتی ہے۔