آئی ایس او کے سیکرٹریٹ میں سالانہ کنونشن کا جائزہ اجلاس منعقد

Meeting

Meeting

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سالانہ 45 ویں نوید سحر کنونشن کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

جائزہ اجلاس میں سابقہ مرکزی صدر تہور عباس حیدری سمیت متعدد سینئرز نے شرکت کی۔چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے بتایا کہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن لاہور میں 2 ستمبر سے منعقد ہو گا جس میں ملک کے گوش و کنار سے ہزاروں امامیہ طلباء ،سابقین ،ڈاکٹر ،انجیئرز سمیت سینکڑوں مذہبی و سیاسی شخصیات شریک ہونگی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتا یا کہ کنونشن کے آخری روز مجلس عمومی کے اراکین کثرت رائے سے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر سرفراز نقوی ،نثار ترمذی ،شکیل اصغر،فیاض علی ، احسن راجہ ،ایڈووکیٹ عابد سیال اور مدثر عباس نے شرکت کی۔