اسرائیل کا اردن کے قریب مغربی کنارے کی پٹی پر قبضے کا حتمی فیصلہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت

 United Nations

United Nations

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اردن کے قریب مغربی کنارے کی پٹی پر قبضے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اِس اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ تنازعہ مزید گہرا ہو جائے گا۔ آبادکاری کی یہ سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی سینیئر رکن حنان اشراوی نے اِس یہودی اقدام کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کی اراضی کو حیلے بہانوں سے ہڑپ کرتا جا رہا ہے۔