اسرائیل کی جانب سے شہدا کی میتیں دینے سے انکار پر فلسطینوں کا احتجاج

Palestinians Protest

Palestinians Protest

رملہ (جیوڈیسک) فلسطین کے شہر حبرون میں ہزاروں فلسطینوں نے اسرائیل کی جانب سے شہید کیے گئے 16 شہدا کی میتیں دینے سے انکار پر احتجاجا ریلی نکالی ہے۔ فلسطین میں جاری اسرئیلی جارحیت میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

فلسطین کے شہر حبرون میں ہزاروں فلسطینی اسرائیلی حکومت کے خلاف اس وقت سراپا احتجاج بن گئے جب اسرائیل نے حملوں میں شہید کیے گئے 16 فلسطینوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہزاروں فلسطینیوں نے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں ریلی میں شرکت کی اور شہدا کی میتیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔