اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں 500 گھر تعمیر کر لئے

Israel House Construction

Israel House Construction

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) ایک بیان کے مطابق یکم جنوری 2014 سے 30 جون تک 2100 نئے گھروں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا۔ لیکن اس چیز کا ذکر نہ کیا گیا کہ یہ گھر کن علاقوں میں بنائے جا رہے ہیں۔

اسرائیل نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 25 فیصد گھر عربوں کے اسی مقبوضہ علاقے میں بنائے ہیں جو 1967 کی جنگ کے دوران اسرائیلی قبضے میں آئے تھے۔

اسیٹلمنٹ واچ ڈاگ کے مطابق اس مقبوضہ علاقے میں بنائے گئے گھروں کی تعداد 500 ہے جو حالیہ برسوں کے دوران مقبوضہ علاقے میں بنائے گئے گھروں سے بھی زیادہ ہیں۔