اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، سعودی عرب

Israel Army

Israel Army

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق منگل کو سعودی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی جس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام، مقدس مقامات کی بے حرمتی دہشت گردی کی بدترین شکلیں ہیں، سعودی عرب عالمی برادری سے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے منظم جرائم روکنے کیلیے پرزور مطالبہ کرتا ہے۔