اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

Palestinians Shaheed

Palestinians Shaheed

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مقبوضہ علاقوں میں تازہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہوگئے، 17 روز کے دوران اب تک 42 فلسطینی شہری اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ، قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی پر پابندی اور فلسطینی سرزمین پر یہودیوں کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔

فلسطین میں 17 دن سے جاری مظاہروں اور اسرائیلی فوجوں کی پرتشدد کارروائیوں کی امریکی صدر اوباما اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔