اسرائیل اقوام متحدہ کی چھ اہم کمیٹیوں میں سے ایک کی سربراہی کیلئے منتخب

Israel

Israel

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی چھ اہم کمیٹیوں میں سے ایک کی سربراہی کے لیے اسرائیل کو منتخب کر لیا گیا، فلسطین اور عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی کمیٹیوں کی سربراہی کے لیے خفیہ ووٹنگ ہوئی۔ یورپی ممالک نے اسرائیل کے حق میں ووٹ ڈالے۔

ایک سو ترانوے رکن ممالک میں سے ایک سو نونے نے اسرائیل کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ فلسطین اور عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی مخالفت کی۔

فلسطین کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ملک کے بجائے ذمہ دار ملک کو نامزد کیا جانا چاہیے تھا۔