اسرائیل دنیا میں دہشتگردی کا باپ اور بھارت ماں ہے‘ امیر پٹی

India And Israel

India And Israel

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں تامل ٹائیگر ز کی سرپرستی کے ذریعے دہشتگردی اور خود کش حملوں کی بنیاد رکھنے والا بھارت پاکستان ہی میں نہیں بلکہ افغانستان ‘ ایران اور بنگلہ دیش میں بھی تخریب کاری و دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے۔

جبکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںا ور کشمیریوں کی نسل کشی کی نصف صدی سے زائد تاریخ رقم کرنے والے بھارت نے اب میانمار میں بھی اپنی حیوانیت دکھادی ہے جس کے بعد یہ ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست ملنے سے دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ حاصل ہوگا اور اگر بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت دی گئی تو یہ بات بھی ثابت ہوجائے گی کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے نہیں بلکہ دہشتگردی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔