اسرائیلی فوج کی بمباری سے 10 سالہ بچہ شہید

Child Shaheed

Child Shaheed

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج کی بمباری سے 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی غزہ میں اسرائیلی فوج نے حماس کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ قریبی گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ فضائی حملے میں 10 سالہ یاسین جاں بحق ہوگیا او ر 2 بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے حماس کے 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔