اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے مختلف مقامات پر 14 فضائی حملے

Gaza Air Attack

Gaza Air Attack

غزہ (جیوڈیسک) غزہ کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے کل سے لے کر اب تک غزہ میں 14 حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں اور کثیر تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فضائی حملوں کے جاری رہنے سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ واقعات کے بڑھنے کی صورت میں ایکٹیوسٹ متحرک ہو جائیں گے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لرنرڈ کے مطابق حملے کل صبح کے وقت آشقیلون شہر کے جوار پر کئے گئے راکٹ حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

تاہم غزہ کی پٹی کے فلسطینی گروپوں میں سے کسی نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی روزنامے یڈوئٹ آہارونوٹ کی انٹر نیٹ سائٹ سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق غزہ کے وسطی حصے کی سرحد سے 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم حراستوں کے سبب کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔