اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

Israeli Police

Israeli Police

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی بارڈر پولیس نے غزہ کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز خاتون ایک گاڑی میں جارہی تھی کہ اسرائیلی بارڈر پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں خاتون کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بارہ ہفتوں کے دوران تازہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہر روز حملے ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی سرحد پرسیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اکتوبر سے اب تک ایک سو چھبیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ جھڑپوں میں بیس اسرائیلی اورایک امریکی شہری بھی ہلاک ہو چکا ہے۔