اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے القدس شوفات مہاجر کیمپ میں ایک فلسطینی ہلاک ایک زخمی

Israeli Police

Israeli Police

فلسطین (جیوڈیسک) اسرائیلی پولیس نے القدس شوفات مہاجر کیمپ میں محافظوں کو ایک گاڑی کیساتھ کچلنے کی کوشش کے الزام میں ایک فلسطینی کو ہلا ک اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت ایک گاڑی کیساتھ جس میں دو افراد سوار تھے کیمپ میں ڈیوٹی دینے والے پولیس کے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

اسرائیل کیطرف سے فلسطینیوں پر حملوں اور یہودی آباد کاروں کے مسجد الاقصیٰ پر حملوں کیوجہ سے گزشتہ سال ماہ اکتوبر سے لیکر ابتک علاقے میں کشیدگی جاری ہے ۔دریائے اردن کے مغربی علاقے اور القدس میں اسرائیلیوں پر وقتاً فوقتاً حملوں کی کوشش کے دعوؤں کیساتھ فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔