اسرائیلی فوجیوں نے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

Israeli Soldiers

Israeli Soldiers

نابلوس (جیوڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں تافووا چیک پوسٹ پر ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق تافووا فوجی چیک پوسٹ پر فلسطینی نوجوان نے چاقو سے فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ایک اسرائیلی خاتون فوجی بھی فائر شیل لگنے سے معمولی زخمی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

اسرائیلی فورسز چاقو سے حملے یا پھر گاڑی سے کچلنے کے دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کو فلسطینیوں کو عدالتی کاروائی کے بغیر سزا دینے کا قصوروار ٹھہرا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان سال 2015 سے لے کر اب تک مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ میں جاری واقعات میں 2 اردن کے شہری، 269 سے زائد فلسطینی اور 47 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔