اسرائیلی وزیر اعظم کی فلسطینی مقبوضہ علاقے میں 300 گھر تعمیر کرنے کی اجازت

Netanyahu

Netanyahu

یروشلم (جیوڈیسک) نیتن یاہو نے بیت ایل میں تعمیرات کی اجازت سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد دی جس میں عدالت نے بنیاد پرست یہودیوں کی طرف سے غیر قانونی آبادکاری کے دوران بنائے گئے دو اپارٹمنٹ بلاکس کو منہدم کرنے کے پہلے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ان گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف ہیں لیکن قانون کا احترام کرتے ہیں۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے یہودی آبادکاری کے منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دو ریاستی حل کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔