استنبول حملے کا منصوبہ ساز چیچن علیحدگی پسند احمد شیتیوف ہے: ترک پولیس حکام

Turkish Police

Turkish Police

انقرہ/واشنگٹن (جیوڈیسک) ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ ساز چیچن علیحدگی پسند احمد شیتیوف ہے جو داعش کے ساتھ کام کرتا ہے، ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر منگل کو تین خود کش دھماکوں میں بیالیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا نے ترک پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ حملوں کا منصوبہ ساز چیچن احمد شیتیوف ہے جو اب داعش کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے کام کرتا ہے۔

تاہم امریکی انٹیلی جنس حکام نے حملوں میں احمد شیتیوف کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق چیچنیا جنگ کے دوران شدید زخمی احمد شیتیوف سال 2000ءسے روسی سکےورٹی فورسز کے ہاتھ لگ گیا اور تشدد کے باعث اس کا بازو کٹ گیا تھا۔

تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے 2003ء میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ آسٹریا میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی میں سیاحتی اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ استنبول حملہ کے بعد ترکی میں داعش کے 20 جنگجو زیر حراست ہیں صدر طیب اردگان نے کہا 2روس شہریوں کی بطور داعش کے خود کش بمباروں کی شناخت ہو گئی۔