استنبول ینی کاپی میں ڈیموکریسی اور شہدا ریلی میں پانچ میلین افراد کی شرکت

Martyrs Rally

Martyrs Rally

استنبول (جیوڈیسک) استنبول ینی کاپی میں منعقدہ ” ڈیموکریسی اور شہدا ریلی” میں تقریباً پا نچ میلین افراد نے شرکت کی۔

اس ریلی میں 25 ہزار پولیس اہلکاروں نے فرائض ادا کیے ہیں۔ سات ہزار بسوں ،203 کشتیوں ،دس فیری بوٹس، طبی عملے کے 728 افراد ،102 ایمبولینسوں، ایک بحری ایمبولینس اور 20 عدد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو شہریوں کی سہولت کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ 300 رکنی ٹیم نے میٹنگ کے ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے میں وائس سسٹم قائم کیا۔ 54 جنریٹر اور 22 عدد بڑی سکرینیں لگائی گئیں۔

استنبول ینی کاپی میں منعقدہ ” ڈیموکریسی اور شہدا ریلی” کا جائزہ لینے کے لیے استنبول آنے والے غیر ملکی صحافیوں کے لیے استنبول بلدیہ نے انگریزی ،عربی اور دیگر زبانوں میں فی البدی ترجمے اور موبائیل ٹیلیفون سے ان لائن ترجمے کی سہولتیں فراہم کیں۔