اطالوی کوسٹ گارڈز نے ایک روز میں 4700 شامی تارکین کو بچا لیا

Italian Coast Guard

Italian Coast Guard

اٹلی (جیوڈیسک) اطالوی کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بچائے جانے والے تارکن کو اٹلی کے شہر پوزالو پہنچا دیا گیا ہے۔

پناہ گزینوں کو 20 مختلف آپریشنز کے دورا ن ریسکیو کیا گیاہے۔ بچائے جانے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، جو ربڑ کی کشتیوں میں سوار تھے۔

اطالوی حکام کے مطابق ایک خاتون نامساعد حالات کے باوصف دم توڑ گئی ہے جبکہ باقی تمام افراد کی حالت بہتر ہے۔