اٹالین اوپن ٹینس: عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ نے فائنل میں جگہ بنا لی

Novak Djokovic

Novak Djokovic

روم (جیوڈیسک) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔ عالمی نمبر دو سرب اسٹار نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے ٹکرائے۔ سربین کھلاڑی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد آسٹرین حریف کو چھ ایک اور چھ صفر سے بآسانی ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیورو اور امریکی کھلاڑی جان آئزنر مدقابل ہوئے۔

جرمن کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد امریکن اسٹار کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی، جہاں ان کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہو گا۔