اٹلی کے شہر کارپی میں ہونے والے یورپین ٹورنامنٹ کا فائنل گجر کلب نے جیت لیا۔ چوہدری رزاق ڈھل بنگش کو یورپ بھر سے مبارکبادوں کے پیغامات

پیرس (علی اشفاق سے) اٹلی کے شہر کارپی میں ہونے والے یورپین ٹورنامنٹ کا فائینل گجر کلب نے جیت لیا۔ چوہدری رزاق ڈھل بنگش اور شانی گجر کو یورپ بھر سے مبارکبادوں کے پیغامات ۔ گزشتہ روز اٹلی کے شہر کارپی میں ہونے والے یورپین ٹورنامنٹ میں سینئر اور جونئیر نو ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان ٹیموں میں یورپ بھر سے والی بال کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے بہترین کھیل سے شائقین والی بال کو محظوظ کیا۔ گجر کلب جس کی سرپرستی فرانس کے معروف بزنس مین چوہدری رزاق ڈھل بنگش کررہے ہیں اس ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ ٹیم تھی۔ مشہور والی بال پلیئر شانی گجر کی قیادت میں گجر کلب نے سخت مقابلے کے بعد شیری وڑائچ کلب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی اور فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ والی بال شائقین اور یورپ بھر سے دوست احباب نے چوہدری رزاق ڈھل کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ چوہدری رزاق ڈھل نے کہا کہ وہ یورپ میں والی بال کے فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

European Tournament Final-Ch Razzaq Greetings