اٹلی: سابق وزیر اعظم کو رشوت کے الزام میں تین برس قید کی سزا

 Silvio Berlusconi

Silvio Berlusconi

روم (جیوڈیسک) برلسکونی کو بائیں بازو کی جماعت کی حکومت گرانے کے لئے ایک سینیٹر کو رشوت دینے پر سزا دی گئی۔

چار بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے برلسکونی کو عدالت نے پانچ برس کے لئے کوئی عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نے الزامات کی تردید کی ہے۔ اٹلی کے قانون کے تحت سزا پر عملدرآمد اپیل پر فیصلہ آنے تک نہیں ہو سکتا۔