اٹلی میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد لاپتہ

Ice Landsliding

Ice Landsliding

اٹلی (جیوڈیسک) ملبے تلے دبے ہوئے 6 افراد کے زندہ ہونے کی تصدیق
ابروتزو کے علاقے گرین سسو کے قریب پہاڑوں میں واقع تین منزلہ ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اٹلی کے علاقے ابروتزو میں زلزلے کے بعد ہوٹل ریگوپیانو پر ایک برفانی تودہ آن گرا جس نے پورے ہوٹل اور وہاں مقیم کم از کم 30 افراد کو اپنے نیچے دفن کرلیا ہے۔ ملبے تلے دبے ہوئے 6 افراد کے ابھی تک زندہ ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے ۔

حکام کے مطابق اٹلی کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید برفباری ہوئی اور گزشتہ روز ابرتزو سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ یہ حادثہ بھی زلزلے کے باعث ہی وقوع پذیر ہوا ہے۔ امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹروں اور خصوصی امدادی گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ علاقے میں بجھوایا جاچکا ہے تاہم شدید برفباری کے سبب امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ انتونیو کروسیتا کا کہنا ہے برفانی تودہ گرنے سے ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ حادثے کے وقت ہوٹل کے عملے کے 7افراد اور 20 سیاحوں سمیت 30 سے زائد افراد موجود تھے جبکہ ہوٹل میں 3 بچے بھی قیام پذیر تھے۔ 2 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے اور6 افراد کے ابھی تک زندہ ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ باقی افراد اب بھی برف تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔