اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے محنت اور جدوجہد سے ایک مقام حاصل کیا جلد پارلیمنٹ تک رسائی ہو گی۔ چوھدری بشیر

 Chaudhry Bashir

Chaudhry Bashir

اٹلی (میاں آفتاب احمد) اٹلی کی ہر دل عزیز ممتاز سماجی شخصیت اور پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر چوھدری بشیر امرہ نے کہا ہے کے اٹلی میں پاکستانیوں کی آمد بہت پرانی نہیں آمد سے لیکر اب تک انتہائی مصائب کے باوجود اٹلی میں موجود اورسیز پاکستانیوں نے اپنی محنت اور جد و جہد سے ایک مقام حاصل کیا ہے .اٹلی کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک پاکستانی کمیونٹی کے لئے پاک فیڈریشن کے صدر کی حثیت سے ہر وقت حاضر رہے ہیں۔

اپنی روایات کے ساتھ ساتھ یہاں پر پروان چڑھنے والی نئی نسل سے امید لگا کر جس مشن کا آغاز کیا تھا وہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور اب اٹلی کے وہ شہر جہاں پاکستانی کمیونٹی اکثریت میں آباد ہے وہاں پر انٹیگریشن پر کام زیادہ ہو رہا ہے اور ہر پروگرام میں اٹالین کمیونٹی کی نمائندگی ہوتی ہے اور ہمارے کمیونٹی رہنما بھی تمام شہروں میں اٹالین کے ساتھ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں چودھری بشیر امرہ نے کہا کے ہمیں امید ہے کے جو پاکستانی آج مختلف شہروں میں کونسلر منتخب ہو رہے ہیں وہ بہت جلد پارلیمنٹ میں ہماری نمایندگی بھی کریں گے۔

پاک فیڈریشن نے اپنے حصے کا کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جس کا سلسلہ جاری رہے گا .انہوں نے خصوصی طور پر کہا کے آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشس ہونی چائیے اٹلی میں اور سیز پاکستانیوں کو انفرادی حثیت اور مل کر بھی دوسری کمیونٹی اور اٹالین کو امن کا پیغام دینا ہو گا۔

یہ ہی ہماری روایت اور ترقی کی پہلی سیڑھی ہے .اس سلسلے ہیں اٹلی کے کسی شہر میں کسی کو بھی چوھدری بشیر کی ضرورت ہوئی تو ہر پاکستانی مجھے اپنے ساتھ پاے گا .اب دنیا بدل رہی ہے اور وقت آ گیا ہے آپس کے اختلافات ختم کر کے تمام کمیونٹی انٹیگریشن کے لئے کام کرے۔