آئیوری کوسٹ: سابق خاتون اول کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مقدمے کا سامنا

Simone Gbagbo

Simone Gbagbo

آئیوری کوسٹ (جیوڈیسک) آئیوری کوسٹ کے سابق صدر لارنٹ گبابگو کی اہلیہ سائمن گبابگو کو انسانیت کے خلاف جرم کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

سائمن کو پہلے ہی 2010ء میں عام الیکشن کے بعد تشدد کے الزام میں 20 سال قید ہو چکی ہے۔ 2010ء میں تشدد کے واقعات میں 3 ہزار افراد مارے گئے تھے۔