جیکی شیروف اپنے بیٹے ٹائیگرشیروف کے لیے پریشان

Jackie Schroff

Jackie Schroff

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ری اداکار جیکی شیروف اپنے بیٹے ٹائیگر شیروف کے لیے پریشان رہنے لگے۔

بالی وڈ میں اپنے خطرناک سٹنٹس اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ٹائیگر شیروف کے والد جیکی شیروف ان کے حوالے سے پریشان رہنے لگے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ٹائیگر شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ ان والد فلموں میں میرے خطرناک سٹنٹ کرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنی فلمی زندگی کو والد سے دور رکھتا ہوں اور اسکی وجہ صرف خطرناک ایکشن سٹنٹ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر شیروف نے انتہائی کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور ان کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔