جیکب آباد: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) نوازو جاگیرو کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ، دو بیٹے اور کمسن پوتی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرشید، عنایت اللہ، ولی محمد اور سمیرا کے نام سے کر لی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد بارہ سے زائد تھی۔

ایس ایس پی ساجد حسین کا کہنا ہے ہلاکتوں کا یہ افسوسناک واقعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔ پولیس ملزمان کے تعاقب میں ہے اور انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔