جیکب آباد: ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا

Jacobabad Railway Tracks

Jacobabad Railway Tracks

جیکب آباد (جیوڈیسک) ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک سے برآمد ہونیوالا پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا۔

گاؤں سچل میرانی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین کو شکارپور میں روک دیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریلوے ٹریک کے نیچے رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق برآمد ہونیوالا بم یوریا کھاد سے بنا ہوا تھا اور پانچ کلو وزنی ہے۔